ریتک روشن کی کترینہ کیف کی انوکھی تعریف باربی ڈول کو پسند نہ آئی

میں ہمیشہ کترینہ کیف کو مزدور کہتا تھا جسے وہ بے عزتی سمجھتی تھیں‘ریتک روشن

بدھ 7 اکتوبر 2020 11:56

ریتک روشن کی کترینہ کیف کی انوکھی تعریف باربی ڈول کو پسند نہ آئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2020ء) بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے کترینہ کیف کی تعریف کچھ الگ ہی انداز میں کی جو بالی ووڈ کی باربی ڈول کو پسند نہیں آئی۔

(جاری ہے)

ماضی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ریتک روشن نے بتایا کہ وہ ہمیشہ کترینہ کیف کو مزدور کہتے تھے جسے وہ بے عزتی سمجھتی تھیں۔ریتک کا مزید کہنا تھا کہ کترینہ کیف اندر سے ایک مزدور کی طرح ہیں، وہ بہت زیادہ محنتی اور باصلاحیت ہیں جس کی وجہ سے ان کا کام بہت آسان ہوجاتا ہے۔ریتک روشن اور کترینہ کیف اب تک دو بالی ووڈ فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ اور ’بینگ بینگ ‘ میں ایک ساتھ اداکاری کرچکے ہیں۔

وقت اشاعت : 07/10/2020 - 11:56:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :