میرے بچے جھانوی اور ارجن میری فلمیں دیکھ کر شرمندہ ہوتے ہیں‘جوہی چاولہ

بدھ 7 اکتوبر 2020 11:56

میرے بچے جھانوی اور ارجن میری فلمیں دیکھ کر شرمندہ ہوتے ہیں‘جوہی چاولہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2020ء) بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ میرے بچے جھانوی اور ارجن میری فلمیں دیکھ کر شرمندہ ہوتے ہیں اور کہتے ہیں انہیں فلم میں موجود رومانوی سین ‘عجیب’ لگتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جوہی چاولہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں نے جب بھی اپنی چند فلمیں جھانوی اور ارجن کو دکھانے کی کوشش کی تو انہوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا کیونکہ وہ دونوں میری تجویز کردہ فلمیں دیکھنا نہیں چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ ارجن نے انہیں بتایا کہ وہ ان کی کوئی رومانوی فلم نہیں دیکھیں گے کیونکہ اسے یہ ‘عجیب’ معلوم ہوتا ہے۔ جوہی چاولہ نے بتایا کہ میرے دونوں بچوں کو میری اداکاری ‘میں کرشنا ہوں’ اور ‘چاک اینڈ ڈسٹر’ میں پسند آئی۔بیٹے ارجن سے متعلق اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے ان کا بیٹا بھی ان کے نقش قدم پر چلے تاہم بیٹی سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ وہ کتابی کیڑا ہے، اس کو اگر کوئی تحفہ بھی چاہیے تو وہ کتاب ہی ہو گی۔ بچوں کے کیریئر سے تعلق ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو وہ کرنے دیں جو وہ چاہتے ہیں۔
وقت اشاعت : 07/10/2020 - 11:56:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :