ہر کوئی صوفیانہ کلام کو نہیں گا سکتا ،عابدہ پروین سے بڑی متاثر ہوں‘ حمیرا چنا

پاکستان میں موسیقی کا مستقبل روشن ،ٹیلنٹ کو موقع ملے تو پوری دنیا میں صلاحیتوں کو منوا سکتے ہیں

جمعرات 8 اکتوبر 2020 11:05

ہر کوئی صوفیانہ کلام کو نہیں گا سکتا ،عابدہ پروین سے بڑی متاثر ہوں‘ حمیرا چنا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2020ء) نامور گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام میں گلوکارہ عابدہ پروین سے بڑی متاثر ہوں ، ہر کوئی صوفیانہ کلام کو نہیں گا سکتا اس کیلئے گلوکار کے اندر ایسی ایک روشنی موجود ہونی چاہیے جو صوفیانہ کلام کو جلا بخش سکے اور اس میں مجھے عابدہ پروین سب سے آگے نظر آتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران ا نہوں نے کہا کہ نئی گلوکاروں میں آئمہ بیگ نے مجھے متاثر کیا ہے ،اگر مجھے کسی پارٹی کے لئے گانا گانے پڑے تو پیپلز پارٹی کے لئے گانا چاہوں گی ۔

حمیرا چنا نے کہا کہ مجھے پاکستان میں موسیقی کا مستقبل روشن نظر آتاہے ، جتنا ٹیلنٹ ہمارے پاس موجود ہے اگر ان کو موقع دیا جائے تو وہ پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کو منوا سکتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 08/10/2020 - 11:05:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :