آنے والی پنجابی فلم ” جان توں پیارا “ میں میرا کردار فلم بینوں کو ضرور پسند آئے گا ‘ سخاوت ناز

منگل 4 فروری 2014 14:34

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) نامور کامیڈین سخاوت ناز نے کہا ہے کہ میری آنے والی پنجابی فلم ” جان توں پیارا “ میں میرا کردار فلم بینوں کو ضرور پسند آئے گا ، فلم میں تمام اداکاروں نے ایک ٹیم ورک کی طرح کام کیا ہے اور ہر ایک اداکار نے اپنا کردار بڑی خوبی سے ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا اچھا لگتا ہے اور ایسا کر کے مجھے دلی خوشی ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی آنے والی پنجابی فلم ” جان توں پیارا “ بہت جلد سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے ۔ اس فلم کا میوزک موسیقار حسن صادق نے ترتیب دیا ہے جو لوگوں کے ذہنوں پر مدتوں نقش رہے گا ۔ فلم کے ہدایتکار یوسف مراد ہیں۔

وقت اشاعت : 04/02/2014 - 14:34:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :