مرلی دھرن کی زندگی پر فلم، ’پہلی جھلک‘ 13 اکتوبر کو جاری ہوگی

جمعہ 9 اکتوبر 2020 15:20

مرلی دھرن کی زندگی پر فلم، ’پہلی جھلک‘ 13 اکتوبر کو جاری ہوگی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2020ء) سابق سری لنکن اسپنر مرلی دھرن کی زندگی پر بننے والی فلم کی ’پہلی جھلک‘ 13 اکتوبر کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اسپنر مرلی دھرن کی زندگی پر بننے والی فلم کی ’پہلی جھلک‘ 13 اکتوبر کو جاری کیے جانے کا امکان ہے، اس کا نام 800 ٹیسٹ کرکٹ میں مرلی دھرن کی سب سے زیادہ وکٹوں کی مناسبت سے ہے، اس میں عظیم اسپن اسٹار کا کردار تامل فلموں کے اداکار وجے سیٹھوپتھی ادا کررہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ میں نے اس کردارکیلئے خاص طور پر وزن کم کرنے کیلئے کوشش کی مگر لاک ڈائون میں زیادہ کھاکر مزید اضافہ کرلیا ہے۔

وقت اشاعت : 09/10/2020 - 15:20:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :