’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ’جوانی پھر نہیں آنی کو بھی پیچھے چھوڑدے گی، حمزہ علی عباسی

آئٹم نمبرز مذہبی نقطہ نظر اور سیکولر نقطہ نظر سے صحیح نہیں ہیں، انٹرویو

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 11:50

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ’جوانی پھر نہیں آنی کو بھی پیچھے چھوڑدے گی، حمزہ علی عباسی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2020ء) اداکار حمزہ علی عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی آنیوالی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ ، ’’فلم جوانی پھر نہیں آنی ‘‘کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی۔حمزہ علی عباسی نے ایک انٹرویو میں فلموں میں آئٹم نمبرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا آئٹم نمبرز مذہبی نقطہ نظر اور سیکیولر نقطہ نظر سے صحیح نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا آپ عورت کی سکرین پر توہین نہیں کرسکتے اور آپ اسے آرٹ کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی آنیوالی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں اس فلم کولے کر بہت پرجوش ہوں کیونکہ یہ فلم بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بنی ہے۔ اس کے علاوہ اس فلم کی عمدہ کہانی اور عمدہ سکرین پلے ہے اس لئے مجھے لگتا ہے یہ فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑد ے گی۔انٹرویو کے دوران حمزہ علی عباسی نے ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس بات سے خوش ہوں کہ کچھ ایسا بھی آیا جس نے بغیر آئٹم نمبر کے زبردست کامیابی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 10/10/2020 - 11:50:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :