دو بھائیوں کو کھونے کے باعث اس سال میں اور سائرہ اپنی شادی کی سالگرہ نہیں منائینگے، دلیپ کمار

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 12:35

دو بھائیوں کو کھونے کے باعث اس سال میں اور سائرہ اپنی شادی کی سالگرہ نہیں منائینگے، دلیپ کمار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2020ء) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور اٴْن کی اہلیہ سائرہ بانو نے کہا ہے کہ وہ اس سال اپنی شادی کی سالگرہ نہیں منا رہے کیونکہ اٴْنہوں نے اپنے دو بھائیوں کو کھویا ہے۔ٹوئٹر پر دلیپ کمار نے اپنے آفیشل اکائونٹ پر اپنی اہلیہ سائرہ بانو کا پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ٹوئٹ اصل میں سائرہ بانو خان کا پیغام ہے جس میں اٴْنہوں نے ہمارے چاہنے والوں کو ایک اہم اعلان سے آگاہ کیا ہے‘۔

سائرہ بانو نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’11 اکتوبر ہمیشہ سے ہی میری زندگی کا خوبصورت دن رہا ہے کیونکہ اس دن دلیپ صاحب نے مجھ سے شادی کی تھی اور میرے خوابوں کو پورا کیا تھا‘۔دلیپ کمار کی اہلیہ نے کہا کہ’ہم اس سال ہماری شادی کی سالگرہ نہیں منا رہے ہیں کیونکہ ہم نے گزشتہ دنوں ہی ہمارے دو بھائیوں اسلم خان اور احسن خان کو کھویا ہے‘۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ ’کورونا وائرس نے بہت سی جانیں لے لیں اور یہ وبائی مرض بہت سارے خاندانوں میں غم کا باعث بنا، موجودہ حالات میں ہم آپ سب سے اور اپنے پیارے دوستوں سے ایک دوسرے کی سلامتی کیلئے دعا کرنے کی درخواست کرتے ہیں‘۔

دلیپ کمار کے 88 سالہ بھائی اسلم خان 21 اگست کو انتقال کرگئے تھے جبکہ اٴْن کے دوسرے بھائی احسان خان نے 2 ستمبر کو اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں، یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کی یہ معروف جوڑی اس سال اپنی شادی کی سالگرہ نہیں منا رہی۔
وقت اشاعت : 10/10/2020 - 12:35:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :