مومل شیخ نے جاوید شیخ کو سب کا سپر سٹار قرار دیدیا، سالگرہ پر مبارکباد دی

اللہ تعالیٰ آپ کو اچھی صحت ، زندگی میں بہت سی خوشیاں اور کامیابی عطا کرے، میں آپ سے بے حد پیار کرتی ہوں ،اداکارہ

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 12:35

مومل شیخ نے جاوید شیخ کو سب کا سپر سٹار قرار دیدیا، سالگرہ پر مبارکباد دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2020ء) ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ مومل شیخ نے اپنے والد اور شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار، ہدایتکار اور فلمساز جاوید شیخ کو سب کا سپر اسٹار قرار دے دیا۔انسٹاگرام پر اداکارہ مومل شیخ نے اپنے والد جاوید شیخ کی سالگرہ کے موقع پر اٴْن کیلئے ایک خاص پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جاوید شیخ کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں باپ اور بیٹی کے درمیان بے پناہ محبت کو صاف دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر شیئر تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو بابا۔ آپ بہت سارے لوگوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں، آپ بہت مہربان ہیں، سب کا خیال رکھنے والے ہیں، محنتی ہیں اور آپ نا صرف میرے بلکہ سب کے سپر سٹار ہیں‘۔مومل شیخ نے مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اچھی صحت ، زندگی میں بہت سی خوشیاں اور کامیابی عطا کرے، میں آپ سے بے حد پیار کرتی ہوں ‘۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنے کیپشن میں مختلف ایموجیز کا استعمال بھی کیا ہے جن میں ایک نظر بد کا ایموجی بھی شامل ہے۔
وقت اشاعت : 10/10/2020 - 12:35:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :