شادیوں پر ہونے والی فضول خرچی سے کئی غریب لڑکیوں کی شادی ہو سکتی ہے ‘وسیم عباس

حکومت کو جہیز جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے موثر قانون سازی کرنی چاہیے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 12:35

شادیوں پر ہونے والی فضول خرچی سے کئی غریب لڑکیوں کی شادی ہو سکتی ہے ‘وسیم عباس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2020ء) سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ بعض خاندان جس طرح شادیوں پر پیسہ خرچ کرتے ہیں اس سے کئی غریب گھرانوں کی لڑکیوں کی شادیاں ہو سکتی ہیں،نوجوان نسل میں جہیز نہ لینے کے حوالے سے مثبت سوچ رکھتی ہے لیکن حکومت کو جہیز جیسی لعنت کے خاتمے کے لئے موثر قانون سازی کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ والدین خاندان اور معاشرے میں اپنا بھرم رکھنے کیلئے ادھار اٹھا کر بچیوں کا جہیز بناتے ہیں لیکن اب اس رجحان کو فروغ دینے کی بجائے اسے ختم کرنا ہوگا اور اس میں نوجوان کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

لڑکے کے والدین والوں کو لڑکی والوں سے جہیز نہ لینے کی شرط کو اولین ترجیح دینی چاہیے کیونکہ وسائل نہ ہونے کی وجہ سے آج بھی لاکھوں بچیاں اپنے گھروں میں بیٹھی ہوئی ہیں ۔
وقت اشاعت : 10/10/2020 - 12:35:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :