ہمیشہ اپنے پراجیکٹ کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا روشن چہرہ پیش کرنیکی کوشش کی ہے ‘ سید نور

پاکستانی فلم انڈسٹری میں ان فلموں کو واپس لے کر آنا چاہتا ہوں جن سے ہماری نئی نسل کچھ سیکھ سکے‘ نامور ہدایتکار

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 12:35

ہمیشہ اپنے پراجیکٹ کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا روشن چہرہ پیش کرنیکی کوشش کی ہے ‘ سید نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2020ء) نامور ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے پراجیکٹ کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا روشن چہرہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے ،پاکستانی فلم انڈسٹری میں ان فلموں کو واپس لے کر آنا چاہتا ہوں جن سے ہماری نئی نسل کچھ سیکھ سکے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سید نور نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں کچھ نئی اور بہتر انٹرٹینمنٹ کو فروغ دینا ہے لیکن ہمیں اپنی ثقافت اور تہذیب کو ہرگز پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے وطن سے بے پناہ پیار ہے اس لئے ہمیں اس کا روشن چہرہ دنیا کو دکھانا چاہیے اور جہاں ہماری غلطیاں کوتاہیاں ہیں انکی اصلاح کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اپنے پراجیکٹ پر کام کر رہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ اس سے فلم انڈسٹری کو کچھ نہ کچھ تقویت ضرور ملے گی ۔
وقت اشاعت : 10/10/2020 - 12:35:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :