فیصل قریشی کا اہلیہ ثنا کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

پیر 12 اکتوبر 2020 11:35

فیصل قریشی کا اہلیہ ثنا کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام
ْاسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2020ء): اداکار فیصل قریشی نے اہلیہ ثنا کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اللہ پاک انہیں دوبارہ زندگی دیں تو وہ اس میں بھی ثنا کو ہی اپنا ہمسفر چنیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اہلیہ کے لیے خوشگوار اور صحت مند زندگی کی دعا کی۔ فیصل قریشی ان دنوں ڈرامہ سیریل’’ لوگ کیا کہیں گے ‘‘ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 12/10/2020 - 11:35:12

Rlated Stars :