کامیابی ہر اس شخص کو ملتی ہے جو محنت اور لگن سے کام کرتا ہے،صائمہ خان

اپنے کام کومحنت ، لگن کے ساتھ انجام دیتی ہوں،نتیجہ جوبھی ہووہ مجھے قبول ہوتا ہے،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 12 اکتوبر 2020 11:43

کامیابی ہر اس شخص کو ملتی ہے جو محنت اور لگن سے کام کرتا ہے،صائمہ خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) کامیابی ہر اس شخص کو ملتی ہے جو محنت اور لگن سے کام کرتا ہے ان خیلات کا اظہار فلمسٹار و سٹیج اداکارہ صائمہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا میں قدم رکھا توبس ایک ہی بات میں میرے زہن میں تھی کہ اپنا کام نہایت ایمانداری سے کرنا ہے۔

(جاری ہے)

میں نے اسی بات کے ساتھ فنی سفرشروع کیا اورآج بھی یہ سلسلہ جاری ہے،صائمہ خان نے مزید کہا کہ میں اپنے کام کومحنت ، لگن کے ساتھ انجام دیتی ہوں، باقی اس کا نتیجہ جوبھی ہووہ مجھے قبول ہوتا ہے۔

وقت اشاعت : 12/10/2020 - 11:43:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :