شاعرہ و مصنف بشریٰ رحمن کے اعزاز میں تقریب آج منعقد کی جائیگی

جمعہ 7 فروری 2014 13:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) نامور شاعرہ و مصنف بشریٰ رحمن کے اعزاز میں تقریب آج ( ہفتہ ) کو منعقد کی جائے گی ۔ مذکورہ تقریب 11جے گلبرگ میں 3بجے سپہر منعقد ہو گی جس میں جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال ، جسٹس (ر) فخر النساء کھوکھر ، نواب عاشق حسین قریشی ، ڈاکٹر صغریٰ صدف ، اعتبار ساجد ، رخسانہ نور ، وسیم عباس ، فرحت عباس سمیت دیگر شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مشاعرہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس کی صدارت بشریٰ رحمن کریں گی ۔

وقت اشاعت : 07/02/2014 - 13:04:54

Rlated Stars :