گوگل کی بڑی غلطی، انوشکا شرما کو کرکٹر راشد خان کی اہلیہ بنادیا

پیر 12 اکتوبر 2020 23:49

گوگل کی بڑی غلطی، انوشکا شرما کو کرکٹر راشد خان کی اہلیہ بنادیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2020ء) دنیا کے معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرما کو 22 سالہ افغان کرکٹر راشد خان کی اہلیہ بنادیا۔الگورتھم میں خرابی کے باعث گوگل سرچ میں راشد خان کی اہلیہ کو تلاش کیا جائے تو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو ان کی اہلیہ ظاہر کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جب کوئی راشد خان اور ان کی اہلیہ کو گوگل پر سرچ کرے تو گوگل ان کا نام اور پھر راشد خان کی کامیابیوں اور ان ٹیموں کا تعارف دیتا ہے جبکہ اہلیہ کے خانے میں انوشکا شرما کا نام آتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں گوگل کی اتنی بنیادی غلطی کی وجہ راشد خان کی 2018 میں ہونے والی ایک بات چیت قرار دیا جارہا ہے۔راشد خان نے اپنے مداحوں سے انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کے دوران شائقین کرکٹ اور پرستاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بالی ووڈ میں ان کی پسندیدہ اداکارائیں پریتی زنٹا اور انوشکا شرما ہیں۔
وقت اشاعت : 12/10/2020 - 23:49:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :