کتنی آزادی سے ہم اپنی حدود میں قید ہیں، صبور علی

منگل 13 اکتوبر 2020 12:09

کتنی آزادی سے ہم اپنی حدود میں قید ہیں، صبور علی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2020ء): اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ کتنی ا?زادی سے ہم اپنی حدود میں قید ہیں۔ انہوں نے اپنی سفید جوڑے میں بنائی گئی دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’کتنی ا?زادی سے ہم اپنی حدود میں قید ہیں‘‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر انسان نے اپنے لیے کچھ حدود مقرر کی ہوتی ہیں جن کو وہ توڑنا نہیں چاہتا لیکن ان حدود کے باوجود وہ خود کو ا?زاد تصور کرتا ہے کیونکہ یہ حدود اس کی خود کی مقرر کی ہوتی ہیں۔ صبور علی ان دنوں ڈرامہ سیریل’’تم ہو وجہ‘‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 13/10/2020 - 12:09:32

Rlated Stars :