اداکارہ دیدار کی شادی کے سلسلہ میں ڈھولکی کا سلسلہ جاری

ہفتہ 8 فروری 2014 13:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) اداکارہ دیدار کی شادی کے سلسلہ میں ڈھولکی کا سلسلہ جاری ، گزشتہ روز ڈھولکی کی تقریب اداکارہ دیدار کے بھائی خرم بھٹی کی رہائشگاہ پر منعقد کی گئی جس میں دیدار کے ساتھی فنکاروں کے ساتھ اداکارہ میرا نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اداکارہ میرا نے ڈھولکی کی تھاپ پر خوبصورت رقص بھی پیش کیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈھولکی کی تقریب میں اداکار نسیم وکی ، ناصر چینوٹی ، صائمہ خان ، میگھا ، ندا چوہدری ، آفرین ، صوبیہ خان ، پریا ، سردار کمال ، طاہر نوشاد اور نگار چوہدری سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

وقت اشاعت : 08/02/2014 - 13:50:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :