ترکی کی فلم ” محبت اک اتفاق “ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کرنا محبت کرنے والوں کیلئے تحفہ ہے ‘ کوکب زبیری

ہفتہ 8 فروری 2014 13:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) ترکی کی پہلی فلم ”محبت اک اتفاق “ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ کثیر سرمایہ سے بننے والی فلم ترکی میں پہلے ہی 5ارب روپے کا ریکارڈ بزنس کر چکی ہے ۔ فلم کو پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز کرنے کیلئے اُردو زبان میں ڈبنگ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

فلم محبت کے موضوع پر ہے اس مناسب سے اسکو14فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پاکستان بھر میں ریلیز کر دیا جائے گا ۔ فلم امپورٹ کرنے والے کے زی انٹر پرائز کے سربراہ کوکب زبیری نے امید کا اظہار کیا ہے کہ ترکی کی فلم ” محبت اک اتفاق “ پاکستان میں بھی ریکارڈ بزنس کرے گی ۔ یہ فلم ویلنٹائن ڈے کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کرنا محبت کرنے والوں کیلئے تحفہ ہے ۔

وقت اشاعت : 08/02/2014 - 13:51:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :