کرینہ کپور بیٹے کو آئی پی ایل میں دیکھنے کی خواہشمند

بدھ 14 اکتوبر 2020 15:23

کرینہ کپور بیٹے کو آئی پی ایل میں دیکھنے کی خواہشمند
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے بیٹے تیمور علی خان کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں بطور کرکٹر کھیلتے دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔کرینہ کپور نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بیٹے کی کرکٹ کھیلتے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا میری آئی پی ایل میں کوئی جگہ ہے کیونکہ میں بھی اچھی کرکٹ کھیل سکتا ہوں‘۔

(جاری ہے)

اداکارہ کرینہ کپور ان دنوں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کافی متحرک دکھائی دے رہی ہیں، قریبی فیملی ممبرز کے علاوہ اداکارہ کی زیادہ تر پوسٹس بیٹے کے نام رہتی ہیں۔کرینہ کی جانب سے حال ہی میں سامنے آنیوالی تصویر میں بیٹا تیمور ہاتھ میں بڑا سا بلّا لیکر کرکٹ کھیلتے نظر آرہا ہے۔تیمور علی خان کی خوبصورت اور دلکش تصویر میں کرکٹ کے پچھلے سٹمپ بھی نظر آرہے ہیں، تصویر میں کچھ لوگ ان کے آس پاس کھڑے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/10/2020 - 15:23:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :