ناصر خان جان کا شادی کرنے کا فیصلہ، آئند ہ ہفتے نکاح ہوگا

بدھ 14 اکتوبر 2020 15:23

ناصر خان جان کا شادی کرنے کا فیصلہ، آئند ہ ہفتے نکاح ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) پاکستان کے سوشل میڈیا سٹار ناصر خان جان نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، سوشل میڈیا اسٹار کا نکاح آئندہ ہفتے ہوگا۔ناصر خان جان نے اپنے چاہنے والوں کو منگنی اور پھر نکاح کی خوشخبری ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آخرکار میری منگنی ہوگئی‘۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں ناصر خان جان نے کہا کہ کہ ’میری لائف پارٹنر بہت اچھی اوراعلیٰ تعلیم یافتہ ہے، ہمارا نکاح آئندہ ہفتے ہوگا۔

‘سوشل میڈیا پر موجود لاکھوں چاہنے والوں کو بھی انہوں نے اپنے نکاح میں مدعو کیا۔ناصر خان جان نے لکھا کہ میں اس تقریب میں تمام پرستاروں اورمیڈیا چینلز کا خیر مقدم کرتا ہوں۔اپنے پسندیدہ اسٹار کی جانب سے یہ خوشخبری سٴْن کر مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔
وقت اشاعت : 14/10/2020 - 15:23:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :