ہمیں آخرت کی منزلیں آسان کرنے کیلئے دنیا کیساتھ دین پربھی چلنا چاہیے ‘ فیصل قریشی

جب بھی کوئی کام لگن اور محنت سے کیا جائے تو خدا بندے کو ضرور کامیابیوں سے نوازتا ہے ‘ معروف اداکار کی گفتگو

جمعرات 15 اکتوبر 2020 13:06

ہمیں آخرت کی منزلیں آسان کرنے کیلئے دنیا کیساتھ دین پربھی چلنا چاہیے ‘ فیصل قریشی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے اداکاروں و گلوکار وں ، کھلاڑیوں ، ڈاکٹروں اور انجینئروں نے دنیا بھر میں اپنے فن کے ذریعے اپنا نمایا ں مقام بنایا ہے اور ایسی شخصیات کی وجہ سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں بنیادی طور پر اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہوں اور خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے وہ مقام ، عزت اور شہر ت دی جس کی لوگ برسوں تمنا کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ میرے ایمان کا حصہ ہے کہ خدا جب کسی کو عروج دیتا ہے تو اس کے لئے سارے راستے آسان کر دیتا ہے ۔ فیصل قریشی نے کہاکہ میں نے لاہور سنٹر سے بھی بڑا کام کیا ہے مگر میری حقیقی پہچان کراچی سنٹر سے ہوئی ۔انہوںنے کہاکہ جب بھی کوئی کام لگن اور محنت سے کیا جائے تو خدا بندے کو ضرور کامیابیوں سے نوازتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ انہوںنے کہاکہ ہمیں آخرت میں ہماری منزلیں آسان ہوجائیں اس کے لئے دین و دنیا کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا ۔
وقت اشاعت : 15/10/2020 - 13:06:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :