عالم لوہار میرے والد کے ساتھ میرے استاد بھی ہیں ، اُن کے مقام تک کبھی نہیں پہنچ سکتا ‘ عارف لوہار

پیر 10 فروری 2014 14:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ محنت کے بغیر زندگی میں کامیابی کا خواب دیکھنا کسی دیوانے کے خواب کی طرح ہے ، زندگی کے ہر شعبے میں انسان اپنی محنت کے بل بوتے پر ترقی کی سیڑھیاں طے کرتا ہوا کامیابی کی منزل حاصل کر لیتا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے ۔ جو مقام فوک فن میں میرے والد عالم لوہار کا ہے اس تک میں کبھی نہیں نہیں پہنچ سکتا کیونکہ وہ میرے والد کے ساتھ میرے استاد بھی تھے اور آج بھی اُ ن کی کمی کا احساس شدت سے ہوتا ہے ۔

وقت اشاعت : 10/02/2014 - 14:04:07

Rlated Stars :