سکیورٹی کے حوالے سے ڈرامہ بینوں نے شالیمار تھیٹر کو سب سے زیادہ محفوظ قرار دیدیا

پیر 10 فروری 2014 14:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) صوبائی دارلحکومت میں سکیورٹی کے حوالے سے ڈرامہ بینوں نے شالیمار تھیٹر کو سب سے زیادہ محفوظ قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق شالیمار تھیٹر میں سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے 10سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ پندرہ سکیورٹی گارڈ بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ۔ سی سی ٹی وی کیمروں کو چیئرمین شالیمار تھیٹر ملک طارق خود مانیٹر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چیئرمین شالیمار تھیٹر ملک طارق نے ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھیٹر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا مقصد اداکاروں کے ساتھ ڈرامہ بینوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کرنا ہے ۔ اس کے ساتھ تھیٹر میں پندرہ سکیورٹی گارڈ نے حفاظتی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ۔ شالیمار تھیٹر میں آنے والے شائقین نے بھی تھیٹر کو سکیورٹی کے حوالے سے لاہور کا سب سے بہترین تھیٹر قراد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح کی سہولتیں شالیمار تھیٹر میں موجود ہیں اس طرح کا معیار کسی اور تھیٹر میں نہیں ہے ۔

وقت اشاعت : 10/02/2014 - 14:05:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :