اداکارہ عتیقہ اوڈھو بدھ کو اپنی 46ویں سالگرہ منائیں گی

پیر 10 فروری 2014 14:05

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) اداکارہ عتیقہ اوڈھو کل ( بدھ ) کو اپنی 46ویں سالگرہ منائیں گی۔ 12فروری 1968ء کو کراچی میں پیدا ہونے والی عتیقہ اوڈھو نے ٹی وی ڈراموں میں اپنی عمدہ اداکاری سے شہرت حاصل کی ۔

(جاری ہے)

جبکہ بعدا زاں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور کامیابیاں سمیٹیں۔ عتیقہ اوڈھو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی متحرک رکن بھی رہیں ۔ اداکارہ اپنی 46ویں سالگرہ 12فروری کو کراچی میں منائیں گی۔

وقت اشاعت : 10/02/2014 - 14:05:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :