معاشرے میں سدھار پیدا کرنے کیلئے ہر فرد کو ایمانداری سے کام کرنا چاہیے ‘ عدنان صدیقی

جو لوگ ٹیکس دینے کی استطاعت رکھتے ہیں انہیں اس کی ادائیگی کرنی چاہیے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

جمعہ 16 اکتوبر 2020 12:15

معاشرے میں سدھار پیدا کرنے کیلئے ہر فرد کو ایمانداری سے کام کرنا چاہیے ‘ عدنان صدیقی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) سینئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ معاشرے میں سدھار پیدا کرنے کیلئے ہر فرد کو اپنی اپنی جگہ پر ایمانداری سے کام کرنا چاہیے ،دنیا کی ترقی یافتہ قوموں میں بنیادی نقطہ صرف یہی ہے کہ وہاں کا ہر شہری اپنی ذمہ داریوں اور حقوق سے بخوبی آگاہ ہے ۔انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی ادارے کا سربراہ اچھا ہو تو ماتحت غلط کام کرتے ہوئے ڈرتا ہے اورہر جگہ یہی فارمولہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں لوگ بروقت ٹیکس ادا کرتے ہیں جس سے حکومتی مالی معاملات سے تمام مسائل حل ہوتے ہیں ۔جو لوگ ٹیکس دینے کی ا ستطاعت رکھتے ہیں انہیں ٹیکس دینا چاہیے۔بلاواسطہ ٹیکسز کی وجہ سے لوگوں پر بوجھ ڈالا گیا ہے جوغلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ہم سب اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے اداکریں اور حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرے جو ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔
وقت اشاعت : 16/10/2020 - 12:15:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :