معاشرے میں تحمل ختم ہونے کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ‘ جگن کاظم

سکول کی سطح پر نصاب میں اخلاقی تربیت کیلئے مضامین شامل کئے جائیں ‘ انٹر ویو میں گفتگو

جمعہ 16 اکتوبر 2020 12:15

معاشرے میں تحمل ختم ہونے کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ‘ جگن کاظم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) معروف اداکارہ جگن کاظم نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے سے تحمل ختم ہوتا جارہا ہے جس کے انتہائی منفی اثرات سامنے آرہے ہیں ،سکول کی سطح پر نصاب میں اخلاقی تربیت کے مضامین شامل کئے جانے چاہئیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پہلے کئی خاندان چند مرلے کے ایک ہی گھر میں پیار اور محبت سے رہتے تھے لیکن آج کئی کنال کے گھر میں بھی دو خاندان اکٹھے نہیں رہ سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ اس کیلئے تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت کی بھی ضرورت ہے جس کے لئے سکول بہترین پلیٹ فارم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ کھلے دل سے ایک دوسرے کی رائے کا احترام کریں، معاشرے میں صبر و تحمل کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں جس سے ہمارے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں ۔
وقت اشاعت : 16/10/2020 - 12:15:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :