فہد مصطفی نے اپنی آنیوالی فلم کے ایکشن سین کی جھلک شیئر کردی

جمعہ 16 اکتوبر 2020 15:27

فہد مصطفی نے اپنی آنیوالی فلم کے ایکشن سین کی جھلک شیئر کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے اداکار و میزبان فہد مصطفی نے اپنی آنیوالی فلم کے ایک سین کا منظر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر فہد مصطفی نے فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ میں شامل اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ فلمائے گئے سین کی جھلک شیئر کی۔فہد مصطفی کے علاوہ اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اسی فلم کی کچھ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی ہیں۔ماہرہ خان نے تصاویر کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ اس فلم کا ٹیزر ہفتے کو ریلیز کیا جارہا ہے۔فلم کے دونوں مرکزی اداکاروں کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر کو ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 16/10/2020 - 15:27:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :