گھر میں جھاڑو پوچھا بھی لگاتا ہوں، امیتابھ بچن

جمعہ 16 اکتوبر 2020 15:27

گھر میں جھاڑو پوچھا بھی لگاتا ہوں، امیتابھ بچن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ لاک ڈائون کے بعد اب بھی گھر کے روزمرہ کے کام خود کرتا ہوں جس میں جھاڑو پوچھا بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ لاک ڈائون کے دوران گھر کے کام کیا کرتے تھے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے کھانا پکانا نہیں آتا البتہ لاک ڈائون کے دوران گھر کی صفائی ستھرائی کا کام کرتا تھا اور اب بھی کرتا ہوں۔یاد رہے کہ لاک ڈائون کے دوران بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات اپنے گھریلو کام کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرچکی ہیں۔

وقت اشاعت : 16/10/2020 - 15:27:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :