والدین کو سیف سے بھاگ کر شادی کرنے کی دھمکی دی تھی، کرینہ کپور

سب کہتے تھے سیف کیساتھ شادی سے کیریئر ختم ہوجائیگا، اس کے باوجود پیچھے نہ ہٹی، سیف کیساتھ شادی زندگی کا بہتری فیصلہ تھا، انٹرویو

جمعہ اکتوبر 19:50

والدین کو سیف سے بھاگ کر شادی کرنے کی دھمکی دی تھی، کرینہ کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) بالی و وڈ فلم اسٹار کرینہ کپور نے کہاہے کہ اٴْن کے والدین اداکار سیف علی خان سے اٴْن کی شادی پر راضی نہیں ہورہے تھے جس پر اٴْنہوں نے اپنے والدین کو دھمکی دی تھی کہ وہ سیف علی خان سے بھاگ کر شادی کرلیں گی۔بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنی شادی کی 8ویں سالگرہ منائی اس موقع پر بھارتی میڈیا کی جانب سے کرینہ کپور کا وہ انٹرویو شائع کیا گیا ہے جس میں اٴْنہوں نے اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف ظاہر کیا تھا۔

کرینہ کپور نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ’جب اٴْنہوں نے اپنے والدین کو سیف علی خان سے شادی کرنے کے حوالے سے بتایا تو اٴْنہوں نے انکار کردیا کہ ہم تمہاری شادی سیف سے نہیں کریں گے جس پر اداکارہ نے اپنے والدین کو دھمکی دی کہ اگر وہ اٴْن کی شادی وہاں نہیں کریں گے تو وہ اکیلے لندن جاکر سیف سے شادی کرلیں گی۔

(جاری ہے)

‘بالی ووڈ فلم اسٹار نے کہا کہ ’جب اٴْنہوں نے سیف علی خان سے شادی کی تو سب نے کہا کہ اب کوئی اداکار اٴْن کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہے گا اور اب اداکارہ کا کیرئیر ختم ہوچکا ہے‘۔

اٴْنہوں نے بتایا کہ ’لوگوں کے اس طرح کہنے کے باوجود بھی وہ پیچھے نہ ہٹیں اور اداکارہ نے کہا کہ اٴْن کا کیرئیر ختم ہونا ہوگا تو ہوجائے لیکن سیف علی خان وہ شخص ہے جن کے ساتھ وہ اپنی تمام زندگی گٴْزارنا چاہتی ہیں‘۔کرینہ کپور نے کہا کہ ’سیف علی خان سے شادی اٴْن کی زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ تھا‘۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/10/2020 - 19:50:17

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments