فواد خان اور صدف کے گھر بیٹی کی پیدائش، پرستاروں کی مبارکباد

جمعہ 16 اکتوبر 2020 19:50

فواد خان اور صدف کے گھر بیٹی کی پیدائش، پرستاروں کی مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) پاکستان کے نامور اداکار فواد خان اور صدف کے گھر تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔پاکستان کے پرکشش اداکار فواد خان متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں، یہی نہیں وہ سرحد پار بھی اپنی اداکاری کا جادو چلاچکے ہیں، جس کے باعث بالی ووڈ کے تمام فلمساز وہدایتکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کرچکے تھے لیکن بدقسمتی سے ہندوانتہاپسندوں کی دباؤ کے باعث بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا پر خبریں زیرگردش ہیں کہ اداکار فواد خان اور ان کی اہلیہ صدف کے گھر تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور صدف نے بیٹی کو جنم دیا ہے، تاہم اس حوالے سے انہوں نے اب تک خود کسی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر باضابطہ اعلان نہیں کیا اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تصویر سامنے آئی البتہ ان کے مداحوں کی جانب سے چلائے جانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے بھی ٹوئٹر پر فواد خان اور صدف کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ننھی پری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 16/10/2020 - 19:50:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :