فلم انڈسٹری میں اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں نے اپنی جگہ بنائی ہے،میگھا

فلم ،ٹی وی ،اسٹیج اور سوشل میڈیا پر بھی اپنی فنی صلاحیتوں کا سکہ منوایا ہے ،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 17 اکتوبر 2020 11:40

فلم انڈسٹری میں اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں نے اپنی جگہ بنائی ہے،میگھا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان فلم انڈسٹری میں اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں نے اپنی فنی صلاحیتوں سے جگہ بنائی ہے ان کے کام کو دیکھ دلی خوشی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کی مایہ ناز ماڈل اداکارہ ،گلوکار و سوشل ورکر میگھا نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ ایسے کامیاب لوگ بہت کم ملتے ہیں جواچانک سے کسی بھی شعبے کی طرف آتے ہی کامیاب ہو جاتے ہیں اچانک کامیاب ہونے والے لوگ بہت لکی ہوتے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں میگھا نے کہا کہ شوبز انڈسٹری سے ناطہ بہت پرانا ہے اس لیئے انڈسٹری میں آغاز سے ہی کامیابیاں سمٹتی ّرہی ہوں ،انہو ں نے مزید کہ شوبز انڈسٹری میں ہر فن مولا بن کر کام کیا ہے فلم ،ٹی وی ،اسٹیج اور سوشل میڈیا پر بھی اپنی فنی صلاحیتوں کا سکہ منوایا ہے کسی بھی کام میں جب دلی لگن ہوں کوئی بھی کام مشکل نہیں۔

وقت اشاعت : 17/10/2020 - 11:40:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :