ہالی وڈ فلم ’بلیک وِڈو اور ویسٹ سائیڈ سٹوری‘ آئندہ سال ریلیز کی جائیں گی

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 12:45

ہالی وڈ فلم ’بلیک وِڈو اور ویسٹ سائیڈ سٹوری‘ آئندہ سال ریلیز کی جائیں گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : ہالی وڈ فلم ’بلیک وِڈو اورویسٹ سایئڈ سٹوری‘ا?ئندہ سال ریلیزکی جائیں گی۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ کی فلم بلیک وڈو مئی 2021 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ ویسٹ سائیڈ سٹوری تقریباً ایک سال کی تاخیر سے دسمبر 2021 میں ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شائقین کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں واپس لانے کے لیے ڈزنی اور دیگر فلم ساز سٹوڈیوز فلموں کی ریلیز کے شیڈول میں متعدد بار تبدیلیاں کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/10/2020 - 12:45:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :