اساں جان کے میٹ لئی اکھ وے،ماضی کی معروف گلو کارہ زیبدہ خانم کی 7وی برسی پرسوں منائی جائے گی

ہفتہ اکتوبر 13:12

اساں جان کے میٹ لئی اکھ وے،ماضی کی معروف گلو کارہ زیبدہ خانم کی 7وی برسی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : ماضی کی معروف گلو کارہ زیبدہ خانم کی7ویں برسی کل 19 اکتوبر بروز پیر کومنائی جائے گی۔زبیدہ خانم 1935ئ کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں تاہم قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے لاہور منتقل ہوگیا۔ ان کو بچپن سے ہی موسیقی سے گہرا لگاؤ تھا لہٰذا اس شوق کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے انہوں نے 50کی دہائی میں میوزک انڈسٹر ی میں قدم رکھا۔

ان کی آواز اور انداز گائیکی نے معروف موسیقار بابا جی اے چشتی کو بہت متاثر کیا اور انہوں نے پہلی مرتبہ زبیدہ خانم کی آواز کو فلم بلو میں متعار ف کروایاجس کے بعد وہ بہت جلد لوگوں میں مقبول ہوگئیں۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کے دوران چند فلموں میں اداکاری کے بھی جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے فنی کیرئیر میں لا تعداد گیت گائے جن کی وجہ سے ان فلموں کو زبردست کامیابی ملی۔

ان کے مقبول گیتوں میں بندے چاندی دے،میری چنی دیاں ریشمی تنداں،چھڈجاویں نا چناں بانہہ پھڑکے،اساں جان کے میٹ لئی اکھ وے،ڈھول دلے دا جانی،لک پتلا پتنگ،دلا ٹھہر جا یار دا نظارا لین دے،آئے موسم رنگیلے سہانے،میرا جیوئے ڈھولا،ہان دیامنڈیا،برے نصیب میرے ویری ہویا پیار میرا،تیرے در تے آکے سجنا وے،گوری گوری چاندنی تے ٹھنڈی ٹھنڈی چھاں نی،اے دل ذرا بتا،میرا پیار ہار گیا،تیری الفت میں صنم،کیا ہوا دل پہ ستم،قسمت کے چاند،زندگی ویران ہے، بلم تم ۱?گئے،اے چاند ان سے،پل پل میرا ۱?نچل،یہ برا ہے زمانہ،سیو نی میرا د ل دھڑکے شا مل ہیں۔

اس کے علاوہ ان کا گایا نعتیہ کلام شاہ مدینہ آج بھی بے حد مقبول ہے۔ان کے گائے زیادہ ترگیت اداکارہ مسرت نذیر،صبیحہ خانم پر فلم بند ہوئے۔پاکستان میوزک انڈسٹری پر اپنے سریلے گیتوں سے راج کرنے والی زبیدہ خانم طویل علالت کے باعث 78برس کی عمر میں 19اکتوبر2013ئ کو انتقال کر گئیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/10/2020 - 13:12:35

Your Thoughts and Comments