سندل ووڈ ڈرگز کیس، بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے کی اہلیہ کو پولیس نوٹس جاری

ہفتہ اکتوبر 16:38

سندل ووڈ ڈرگز کیس، بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے کی اہلیہ کو پولیس نوٹس ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار وویک اوبرائے کی اہلیہ پریانکا الوا کو ان کے بھائی ادیتیا الوا کیساتھ سندل ووڈ ڈرگز کیس کے حوالے سے بنگلورو پولیس کے کرائم برانچ نے نوٹس جاری کیا ہے۔بھارتی میڈیا ادارے کے مطابق گزشتہ روز بنگلور پولیس نے ویویک اوبرائے کے ممبئی میں واقع گھر پر چھاپہ مارا، سندل ووڈ ڈرگ کیس میں مبینہ طور پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کیس کے بہت سارے ملزمان ہیبل جھیل کے قریب ادیتیا کے فارم ہائوس میں پارٹیوں میں شریک ہوتے ہیںجہاں شرکا ممنوعہ اشیا کا استعمال کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں پولیس نے جمعرات کو وویک کے ممبئی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاکہ انکے برادر نسبتی ادیتیا کو گرفتار کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

لیکن وہ اب تک مفرور ہیں۔ بنگلورو پولیس کے جوائنٹ کمشنر سندیپ پاٹل نے ایک معروف بھارتی ویب پورٹل کو بتایا کہ ادیتیا مفرور ہیںپولیس کو شک تھا کہ وہ وویک کے گھر پر چھپے ہونگے اسی لئے عدالتی وارنٹ کیساتھ یہاں چھاپہ مارا گیا۔

اس کیس میں اب تک 15 افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں جس میں کناڈا زبان کے فلمی اداکار ریگینی دیودی اور سنجنا گلرانی بھی شامل ہیں۔اس قسم کی پارٹی آرگنائز کرنیوالوں میں ویرن کھنہ، راہول تونسے اور متعدد نائیجیرین شہری بھی ملوث ہیں۔ پولیس نے ڈرگ ٹریفکرز، سپلائرز اور اسکا استعمال کرنے والوں کی بیخ کنی کیلئے ایکشن شروع کررکھا ہے۔

متعلقہ ستارے‎ :

Vivek obroy

وویک اوبرائے

Vivek obroy

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/10/2020 - 16:38:09

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments