خواتین کو معاشرے میں طاقتور بننے کیلئے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا ‘ ماہرہ خان

والدین اپنی بچیوں کی تعلیم پر توجہ دیں اور یہی ان کا مشکل وقت کیلئے ہنر بھی ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 16:38

خواتین کو معاشرے میں طاقتور بننے کیلئے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا ‘ ماہرہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) نامور اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشرے میں طاقتور بننے اور اپنا آپ منوانے کے لئے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا ،خوش قسمتی سے آج کی خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے لیکن انہیں تسلیم کرنے اور تعریف کرنے کی بجائے ہچکچاہٹ سے کام لیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ آج سے چودہ سو سال پہلے عورت کے حقوق اور مقام و مرتبے کا تعین کر دیاگیا تھا ۔صرف دیہی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ لاہور جیسے بڑے بڑے شہروں میں بھی خواتین کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ان کے حقوق غصب کرنے کے ساتھ انہیں ان کے حق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے اگر طاقتور بننا ہے تو انہیں تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا اور اس کے ذریعے ہی اپنا حق لیا جا سکتا ہے ، والدین کو چاہیے کہ اپنی بچیوں کی تعلیم پر توجہ دیں اور یہی ان کا مشکل وقت کے لئے ہنر بھی ہے ۔
وقت اشاعت : 17/10/2020 - 16:38:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :