ہماری آخرت کا انحصار ہماری دٴْنیاوی زندگی پر ہے، ثناء خان

تھوڑی سی خوشی کیلئے اپنی آخرت خراب نہ کریں،ہم خود کو خوشی دینے ،شہرت پانے کیلئے گناہ کرلیتے ہیں، پھر اٴْس کا وقت ختم ہوجاتا ہے ،گناہ رہ جاتے ہیں جو قبر تک ہمارے ساتھ جاتے ہیں، سابق بالی ووڈ اداکارہ

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 16:56

ہماری آخرت کا انحصار ہماری دٴْنیاوی زندگی پر ہے، ثناء خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) گزشتہ دنوں اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو بتا دیا کہ کس عمل نے اٴْن کی زندگی بدل دی۔انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اٴْنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج میں آپ کو اٴْس اہم معلومات سے آگاہ کروں گی جس نے میری زندگی بدل دی‘۔

ثناء خان نے کہا کہ ’میں نے مختلف علمائے کرام کے بیان میں یہ چیز سنی ہے جو حقیقت ہے اور ہم سبھی اس کے بارے میں جانتے ہیں لیکن جب ہم کسی دوسرے کے منہ سے سنتے ہیں تو پھر ہم اس بات پر عمل بھی کرتے ہیں اور یقین بھی کرتے ہیں‘۔اٴْنہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ہم لوگ خود کو کچھ وقت کی خوشی دینے کیلئے یا شہرت پانے کیلئے گناہ کرلیتے ہیں، پھر یہ ہوتا ہے کہ اٴْس خوشی کا وقت تو ختم ہوجاتا ہے لیکن ہمارے گناہ رہ جاتے ہیں جو قبر تک ہمارے ساتھ جاتے ہیں لہٰذا تھوڑی سی خوشی کے لیے اپنی آخرت خراب نہ کریں‘۔

(جاری ہے)

ویڈیو پیغام میں ثناء خان نے کہا کہ ’اسی طرح اکثر ہم لوگ اپنی نیند کی وجہ سے تہجد اور فجر کی نماز چھوڑ دیتے ہیں جس کے نتیجے میں ہماری نیکی ضائع ہوجاتی ہے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’میں نے یہ سب بہت سے بیانات میں سٴْنا ہے اور اسی نے میری زندگی بدلی ہے، اگر ہم سب ملکر اس بات پر عمل کریں تو ہماری دٴْنیا و آخرت دونوں ہی سنور جائیں گے‘۔انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ثناء خان نے لکھا کہ ’اٴْمید کرتی ہوں کہ اس سے آپ سب کو اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے میں مدد ملے گی تاکہ آپ اپنے خالق حقیقی اور دٴْنیا کیلئے بہترین انسان بن سکیں‘ثناء خان نے لکھا کہ ’ہماری آخرت کا انحصار ہماری دٴْنیاوی زندگی پر ہے۔
وقت اشاعت : 17/10/2020 - 16:56:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :