اداکارہ علیزے کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 17:08

اداکارہ علیزے کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کر کے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی کورونا وائرس میں مبتلا علیزے گبول عالمگیر وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں۔

(جاری ہے)

علیزے گبول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے سبز رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کر رکھی ہے۔اداکارہ نے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا کہ انہوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’اس ٹیسٹ کا ’منفی‘ آنا رواں سال کی واحد مثبت چیز ہوئی ہے‘۔علیزے گبول نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جن کی دعاؤں سے وہ جلد صحتیاب ہوئیں اور کہا کہ الحمد اللہ اب میں ٹھیک ہوں۔

وقت اشاعت : 17/10/2020 - 17:08:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :