’ڈسپیسیٹو‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والا گانا بن گیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 17:08

’ڈسپیسیٹو‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والا گانا بن گیا
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) معروف امریکی گلوکار لوئس فونسی اور ڈیڈی ینکی کی آوازمیں گایا جانیوالا مقبول ترین گانا ’ڈسپیسیٹو‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والا گانا بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

لوئس فونسی اور ڈیڈی ینکی کا ایوارڈ یافتہ گانا ’ڈسپیسٹو‘ ، جو تین سال قبل جنوری 2017 میں ریلیز ہوا تھا اس گانے نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں کیونکہ اس گانے کی آفیشل یوٹیوب ویڈیو پر 7 بلین یعنی 7 ارب سے زائد ویوز آچکے ہیں جس کے بعد گانا ’ڈسپیسٹو‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانیوالا گانا بن گیا ہے۔

’ڈسپیسیٹو‘ نے ریلیز ہونے کے صرف چند ہفتوں میں ہی نا صرف دنیا کے 100 مقبول ترین گانوں میں جگہ بنائی بلکہ کئی ہفتوں تک ارجنٹائن اور جاپان سمیت کئی ممالک میں چارٹ ٹاپر بھی رہا۔گانا ’ڈسپیسیٹو‘ گلوکار لوئس فونسی کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے جس نے 2018 میں چار لاطینی گریمی ایوارڈز اپنے نام کیے، جن میں ریکارڈ آف دی ایئر، سیون بل بورڈ لاطینی میوزک ایوارڈ اور فائیو بل بورڈ میوزک ایوارڈ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 17/10/2020 - 17:08:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :