کنگنا رناوت کیخلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج

ممبئی کی عدالت میں 33 سالہ فلم انڈسٹری کی کوئین پر بالی ووڈ کو مسلسل بدنام کرنے کا الزام عائد

پیر 19 اکتوبر 2020 13:49

کنگنا رناوت کیخلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ اور کوئین گرل کنگنا رناوت کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ممبئی کی عدالت میں دائر درخواست میں ساحل اشرفی سید نے خود کو کاسٹنگ ڈائریکٹر اور فٹنس ٹرینر کے طور پر متعارف کروایا ہے۔

(جاری ہے)

ممبئی کی عدالت نے درخواست پر کنگنا رناوت کے خلاف مذہبی منافرت کو ہوا دینے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔ساحل اشرفی سید نے ممبئی کی عدالت میں 33 سالہ فلم انڈسٹری کی کوئین پر بالی ووڈ کو مسلسل بدنام کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ اپنی ٹوئٹس کے ذریعے دو گرہوں اور عوام میں مذہبی منافرت کو فروغ دے رہی ہے۔

وقت اشاعت : 19/10/2020 - 13:49:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :