میں اپنے شوہر کی مشکور ہوں جنہوں نے اپنے ہمسفر کیلئے میرا انتخاب کیا‘مادھوری

’تمہارے ساتھ میرا ہر دن حیرت انگیز گٴْزرتا ہے اور میں تمہارے ساتھ مل کر بہت ساری مہم جوئی کرنیکا منتظر ہوں‘شوہر کا جواب

پیر 19 اکتوبر 2020 13:49

میں اپنے شوہر کی مشکور ہوں جنہوں نے اپنے ہمسفر کیلئے میرا انتخاب کیا‘مادھوری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) ماضی میں بالی ووڈ کو سٴْپر ہٹ فلمیں دینے والی بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا اپنی شادی کی21ویں سالگرہ کے موقع پر کہنا ہیکہ وہ اپنے شوہر ڈاکٹر سریرام مادھونین کی بہت مشکور ہیں کہ اٴْنہوں اپنے ہمسفر کے لیے اداکارہ کا انتخاب کیا۔مادھوری ڈکشٹ نے اپنی شادی کی 21ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر ڈاکٹر سریرام مادھونین کے ہمراہ ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اٴْن کے لیے محبت بھرا پیغام بھی جاری کیا ہے۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مادھوری ڈکشٹ نے لکھا کہ ’آج میرے سب سے پسندیدہ شخص کے ساتھ مہم جوئی اور محبت سے بھرپور ایک اور سال کا آغاز ہوگیا ہے۔مادھوری ڈکشٹ نے اپنے شوہر کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہم شادی کے اتنے سالوں بعد بھی ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اداکارہ نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کی بیحد مشکور ہوں کہ آپ نے اپنے ہمسفر کے لیے میرا انتخاب کیا۔

دوسری جانب مادھوری ڈکشٹ کے شوہر ڈاکٹر سریرام مادھونین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر وہی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج سے 21 سال قبل میری زندگی میں میری سب سے بہترین دوست شامل ہوئی اور پھر ہم دونوں نے ایک ساتھ مل کر اپنے سفر کا آغاز کیا۔اٴْنہوں نے اپنی اہلیہ مادھوری ڈکشٹ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’تمہارے ساتھ میرا ہر دن حیرت انگیز گٴْزرتا ہے اور میں تمہارے ساتھ مل کر بہت ساری مہم جوئی کرنیکا منتظر ہوں۔واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے 17 اکتوبر 1999 کو ڈاکٹر سریرام مادھونین سے شادی کی تھی اور اس جوڑی کے دو بچے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/10/2020 - 13:49:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :