کیریئر کے شروع میں لڑکی کو گرل فرینڈ کہنے پر میری پٹائی ہوگئی،شاہ رخ خان

جب بھی اہلیہ کیساتھ کہیں باہر جاتا ہوں تو کوئی مجھ سے گوری کے بارے میں پوچھے تو کہتا ہوں یہ آپ کی بھابھی ہیں، کنگ خان

پیر 19 اکتوبر 2020 23:33

کیریئر کے شروع میں لڑکی کو گرل فرینڈ کہنے پر میری پٹائی ہوگئی،شاہ رخ خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) بالی ووڈ کنگ خان نے کہا ہے کہ کیریئر کے شروع میں ایک لڑکی کو گرل فرینڈ کہنے پر مجھے بہت مار پڑی تھی ۔ایک انٹرویو میں بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے بتایا کہ ’یہ بہت پٴْرانی بات ہے کہ کیریئر کے شروع میں میں ایک لڑکی کیساتھ ریسٹورنٹ میں موجود تھا تو مجھ سے کچھ لڑکوں نے اٴْس لڑکی کے بارے میں پوچھا جس پر میں نے کہا یہ میری گرل فرینڈ ہے‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ’جب میں نے لڑکوں سے کہا کہ یہ میری گرل فرینڈ ہے تو اٴْنہوں نے مجھے بہت مارا اور مجھ سے کہا کہ اس لڑکی کو گرل فرینڈ نہیں بلکہ بھابھی کہو‘۔اداکار نے قہقہے لگاتے ہوئے بتایا کہ ’وہ نوجوان لڑکے مجھے مارتے رہے اور کہتے رہے کہ بولو یہ لڑکی تم سب کی بھابھی ہے‘۔شاہ رخ نے کہا کہ ’اٴْس واقعے کے بعد سے میں جب بھی اپنی اہلیہ گوری کے ساتھ دہلی میں کہیں باہر جاتا ہوں تو اگر کوئی مجھ سے گوری کے بارے میں پوچھتا ہے تو میں کہتا ہوں کہ یہ آپ کی بھابھی ہیں‘۔
وقت اشاعت : 19/10/2020 - 23:33:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :