میرا فیس بک اور ٹوئٹر پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے، جنت مرزا

’میرے نام کا استعمال کرکے نفرت پھیلانا بند کی جائے، ٹک ٹاکر

پیر 19 اکتوبر 2020 23:33

میرا فیس بک اور ٹوئٹر پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے، جنت مرزا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے اٴْن کے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکائونٹ کی تردید کردی۔ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد سے اپنے مداحوں کے ساتھ مستقل رابطے میں رہنے والی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے ایک بار پھر انسٹاگرام پرسٹوری میں اپنے چاہنے والوں کیلئے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام سٹوری میں جنت مرزا نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکائونٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس پر ٹوئٹ کیا گیا تھا کہ ’جاپان کے لوگ پاکستانی عوام سے زیادہ بہتر ہیں‘۔جنت مرزا نے سکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے نام کا استعمال کرکے نفرت پھیلانا بند کریں کیونکہ یہ میرا اکائونٹ نہیں ہے‘۔ٹک ٹاک سٹار نے لکھا کہ ’ٹوئٹر اور فیس بٴْک پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں ہے‘۔
وقت اشاعت : 19/10/2020 - 23:33:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :