علی ظفرکی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر سمیت پانچ ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتوں کی توثیق

پیر 19 اکتوبر 2020 23:44

علی ظفرکی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر سمیت پانچ ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتوں کی توثیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) ایڈیشنل سیشن جج حامدحسین نے گلوکار و اداکار علی ظفرکی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر سمیت پانچ ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتوں کی توثیق کردی۔

(جاری ہے)

دیگرملزمان میں فریحہ ایوب ،سید فضان ، عفت عمر ،حسیب خان اور روبینہ علی شامل ہیں۔عدالت نے ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف سائبر کرائم دفعات کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے۔

وقت اشاعت : 19/10/2020 - 23:44:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :