نیک نیتی، لگن سے کام کرنا ترقی کی بنیاد ،مزاحیہ چٹکلوں کیساتھ جسمانی حرکات میری پہچان بن چکا ‘ امانت چن

اداکارائوں کی طرح مرد فنکار نمبروں کی دوڑ میں نہیں پڑتے ،بہتر سے بہتر کام کرنے کی جستجو ضرور ہوتی ہے

منگل 20 اکتوبر 2020 10:35

نیک نیتی، لگن سے کام کرنا ترقی کی بنیاد ،مزاحیہ چٹکلوں کیساتھ جسمانی حرکات میری پہچان بن چکا ‘ امانت چن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء)سینئر نامور کامیڈین اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ نیک نیتی اور لگن سے کام کرنا ترقی کی بنیاد ہوتی ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امانت چن نے کہا کہ مزاحیہ چٹکلوں کے ساتھ جسمانی حرکات میری پہچان بن چکا ہے اور میرے پرستار اسے بہت پسند کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو دوسرے کیلئے خوشی کا باعث بننا چاہیے اور یہ بہت بڑی نیکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ نیک نیتی اور لگن سے کام کیا ہے اورمیرا دعویٰ ہے کہ کسی بھی شعبے سے وابستہ شخص اس فارمولے کو اپنا لے وہ کبھی ناکام نہیں ہو سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ اداکارائوں کی طرح مرد فنکار نمبروں کی دوڑ میں نہیں پڑتے لیکن ایک ہی پروفیشن ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے سے بہتر کام کرنے کی جستجو ضرور ہوتی ہے۔
وقت اشاعت : 20/10/2020 - 10:35:02

Rlated Stars :