بھارتی اداکار ’سریندر بنتوال‘ گھر میں مردہ پائے گئے

پولیس کی جانب سے اداکار کے قتل کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:16

بھارتی اداکار ’سریندر بنتوال‘ گھر میں مردہ پائے گئے
کرناٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) بھارتی ریاست کرناٹک کے مشہور اداکار سریندر بنتوال گزشتہ روز اپنے گھر میں مردہ پائے گئے، پولیس کی جانب سے اداکار کے قتل کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کیشہر ’بنتوال‘ کے مشہور اداکار سریندر بنتوال گزشتہ روز اپنے گھر میں مردہ پائے گئے، اٴْن کی موت کی خبر ملتے ہی پولیس فوراً اداکار کے گھر پہنچ گئی ، تاہم ابھی تک اس کیس سے متعلق زیادہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے اداکار کے قتل کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ اداکار کے اہل خانہ نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔سریندر بنتوال نے کئی فلموں میں کام کیا ہے، اٴْن کی موت کی خبر نے کنڑ فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اٴْن کے مداح بھی یہ خبر سن کر شدید صدمے میں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ پیسے کی لین دین کا ہوسکتا ہے، کیونکہ اس کو لے کر کافی عرصے سے تنازع چل رہا تھا۔

سریندر بنتوال سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے تھے اور سیاست سے وابستہ معاملات پر بے باکی سے اپنی رائیکا اظہار بھی کرتے تھے۔ سریندر نے ٹللو فلم ’چلی پولیلو، سورن دیرگھا سنگھی‘ اور دیگر فلموں میں کام کیا ہے۔واضح رہے کہ سریندر بنتوال نے اپنے فلمی کیریئر میں کامیابی کے بعد سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
وقت اشاعت : 22/10/2020 - 12:16:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :