فلم’’ میٹرکس فور ‘‘سال 22 دسمبر 2021ء کو ریلیز ہوگی

کورونا وبا کے باوجود اداکار کیانو ریوز ’میٹرکس فور‘ کی شوٹنگ میں مصروف کیانو ریوز میٹرکس فور کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اگلے سال ریلیز ہوگی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:16

فلم’’ میٹرکس فور ‘‘سال 22 دسمبر 2021ء کو ریلیز ہوگی
سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) مشہور ہالی ووڈ اداکار کیانو ریوز اس وقت جرمنی میں ہیں اور وہاں کورونا وبا کے باوجود اپنی مشہور فلم سیریز کی چوتھی فلم ’میٹرکس فور‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔56 سالا کیانو کے ساتھ ان کی دوست الیگزینڈرا گرانٹ بھی موجود ہیں۔ قبل ازیں وہ سان فرانسسکو میں شوٹنگ کا کام مکمل کرواچکے ہیں۔

تب سے اب تک الیگزینڈرا ان کے ساتھ دیکھی گئی ہیں۔منصوبے کے تحت اس فلم میں فلسفہ، مذہب، تاریخ، سائنس فکشن اور کامک جیسے موضوعات کو سمویا گیا ہے۔ بی بی سی کے ایک پروگرام میں کیانو ریوز بتاچکے ہیں کہ اس کا اسکرپٹ بہت خوبصورت اور جان دار ہے جو ایک لو اسٹوری کے گرد گھومتا ہے۔اس سے قبل ہم میٹرکس میں نیو (کیانو ریوز) اور ٹرینیٹی (کیری این موس) کے درمیان محبت دیکھ چکے ہیں تاہم میٹرکس فور میں بھی ایکشن سے بھرپور مناظر دیکھنے کو ملیں گے لیکن ان دونوں کی محبت اس فلم پر بھی حاوی رہے گی۔

(جاری ہے)

کیانو ریوز نے اس تاثر کو رد کیا ہے کہ چوتھی فلم میں ماضی کے واقعات کو دہرایا جائے گا لیکن انہوں نے اتنا ضرور کہا کہ یہ ایک زبردست اسکرپٹ ہے اور اس کے لیے شائقین کو دسمبر 2021ء تک انتظار کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ فلم میٹرکس فور سال 22 دسمبر 2021ء کو ریلیز ہوگی تاہم کورونا وبا کے سبب اگر شوٹنگ مکمل ہونے میں تاخیر ہوئی تو فلم کی ریلیز بھی تاخیر کا شکار ہوجائے گی۔
وقت اشاعت : 22/10/2020 - 12:16:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :