عائزہ خان ’’پیپر ازی ‘‘ کے سر ورق کی زینت بن گئیں

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:28

عائزہ خان ’’پیپر ازی ‘‘ کے سر ورق کی زینت بن گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2020ء): اداکارہ عائزہ خان میگزین ’’پیپر ازی ‘‘ کے سر ورق کی زینت بن گئیں۔ جس میں انہوں نے مریم خواجہ سیلون کی برائیڈل مہم کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

(جاری ہے)

سر ورق پر شائع ہونے والی تصویر میں انہوں نے ہلکے گلابی رنگ کا فینسی لباس زیب تن کر رکھا ہے جس میں ان کا مریم خواجہ سیلون سے سیگنیچر میک اپ کیا گیا ہے۔ عائزہ خان ان دنوں ڈرامہ سیریل’’ مہر پوش‘‘ میں دانش تیمور کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 22/10/2020 - 12:28:20

Rlated Stars :