اچھی پرفارمنس پر داد فنکار کا اصل سرمایہ ہے،زویہ چوہدری

ا پنی فنی صلاحیتو ں سے نام کمایا فحاشی اور سفارش کے سخت خلاف ہوں،گفتگو

جمعرات 22 اکتوبر 2020 19:59

اچھی پرفارمنس پر داد فنکار کا اصل سرمایہ ہے،زویہ چوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) اچھی اور جاندار پرفارمنس پر داد فنکار کا اصل سرمایہ ہے آج تک جتنا بھی کام کیا شائقین سے داد ملی ہے ان خیلا ت کا اظہار سٹیج کی معروف اداکارہ زویہ چوہدری نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ اپنی فنی صلاحیتو ں سے نام کمایا فحاشی اور سفارش کے سخت خلاف ہوں،فحاشی سے عزت نہیں ملتی بلکہ بدنامی ہوتی ہے عزت و شہرت صرف فنکارانہ صلاحیتوں سے ملتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ محنت اور لگن سے کام کیا جائے تو سفارش اور فحاشی کا سہارا نہیں لینا پڑتا۔
وقت اشاعت : 22/10/2020 - 19:59:25