نامورشاعرساحر لدھیانوی کی 39 ویں برسی (آج)منائی جائے گی

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 11:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) فلمی گیتوں میں اپنی شاعری سے سحر طاری کردینے والے ساحر لدھیانوی کی 39 ویں برسی آج ( اتوار) کو منائی جائے گی۔ ساحر لدھیانوی کا اصل نام عبدالحئی تھا اور وہ 8 مارچ 1921 کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے ۔ ساحر لدھیانوی کے شعری مجموعوں میں تلخیاں، گاتا جائے بنجارہ اور آ کہ کوئی خواب بنیں کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعدد فلموں کے لیے نغمات بھی لکھے تھے جن میں نوجوان، بازی، جال، ٹیکسی ڈرائیور، دیوداس، گھر نمبر 44، منیم جی، انگارے، جورو کا بھائی، تاج محل،ریلوے پلیٹ فارم، میرین ڈرائیو، نیا دور، پیاسا، پھر صبح ہوگی اور کبھی کبھی کے نام خصوصا قابل ذکر ہیں۔ساحر لدھیانوی نے اپنی شاعری اور نغمہ نگاری پربے شمار اعزازات حاصل کیے جن میں لینن امن انعام، دو فلم فیئر ایوارڈز اور پدم شری کے خطابات سرفہرست ہیں۔ساحر لدھیانوی 25اکتوبر1980 کو دار فانی سے کوچ کر گئے۔
وقت اشاعت : 24/10/2020 - 11:15:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :