شادی میں 70 کروڑ کی رقم خرچ کی خبر ایک افواہ ہے، اداکارہ ایمن خان کی وضاحت

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 11:15

شادی میں 70 کروڑ کی رقم خرچ کی خبر ایک افواہ ہے، اداکارہ ایمن خان کی وضاحت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) اداکارہ ایمن خان اور اداکارمنیب بٹ نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران اس بات کی وضاحت ہے کہ ان کی شادی میں کتنے کروڑ خرچ ہوئے۔دوسال قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ ان دونوں نے اپنی شادی میں 70 کروڑ کی رقم خرچ کی ہے۔

حال ہی میں ایک تقریب کے دورا ن ایمن خان نے بتایا جس وقت یہ خبر ہم نے سنی ہم دونوں ہنی مون پر گئے ہوئے تھے اور یہ خبر سن کر ہم حیرت زدہ رہ گئے۔ بعد ازاں ایمن خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افواہ ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی شادی میں کتنے پیسے خرچ ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کی رسمیں کئی ہفتوں تک جاری رہی تھیں۔

(جاری ہے)

مہندی، مایوں، ڈھولکی اور نکاح کے بعد بھی کئی فنکشنز مسلسل جاری تھے۔ان دونوں کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ کئی ماہ تک چلا تھا اور ہر فنکشن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں یہاں تک کہ سوشل میڈیا صارفین بھی اتنی طویل رسموں والی شادی سے تنگ آگئے تھے اور صارفین کی جانب سے ان دونوں کو شادی پر پیسہ پانی کی طرح بہانے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ پیسہ کسی اچھے کام میں لگانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 24/10/2020 - 11:15:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :