ق*جدید سینما گھروں سے فلموں کا معیار بہتر ہوا، میوزک پر توجہ دینا ہوگی،صفدرماہی

اتوار اکتوبر 18:35

sلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) پاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف گلوکارواداکارصفدرماہی نے کہا ہے کہ جدید طرز کے سینما گھربننے کے بعد پاکستانی فلموں کامعیار بہترہوا ہے لیکن میوزک پرخاص توجہ نہیں دی جارہی،انہوں نے کہا کہ نوجوان فلم سازوںکومیوزک کے شعبے کو اہمیت دینی چاہیے کیونکہ ہمارے پڑوسی ملک میں کروڑوں روپے کا بزنس کرنے والی فلموں کی کامیابی میں میوزک کا کردارسب سے نمایاں ہوتا ہے۔

صفدرماہی نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے ماضی کی بات کی جائے توفلمی میوزک کی تاریخ سب کے سامنے ہے۔ہمارے ملک کے معروف موسیقاروں نے ایسی دھنیں ترتیب دیں کہ ان گیتوں کوآج تک سنا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورپڑوسی میں بننے والی فلموں میں ہمیشہ سے ہی میوزک کوبہت اہمیت حاصل رہی ہے۔

(جاری ہے)

ماضی میں توایسی بھی بہت سی مثالیں ملتی ہیں کہ فلم کی کہانی بری طرح فلاپ ہوئی ہے مگرمیوزک کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد سینماگھروں کارخ کرتی رہی ہے۔

اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان میں بننے والی جدید ٹیکنالوجی کی فلموں میں میوزک پرخاص توجہ دی جائے۔صفدرماہی نے کہا کہ جس طرح نوجوان فلم میکرز اس شعبے میں آگے آرہے ہیں، اسی طرح نوجوان میوزک ڈائریکٹرزاورمیوزک ارینجرز کوبھی اپنی صلاحیتیں منوانے کے لیے سامنے آنا چاہیے۔یہ وہ وقت ہے جب پاکستان فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پرگامزن ہوئی ہے۔

شائقین نے سینما گھروں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔ صاف ستھراماحول اور کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی وجہ سے سینما گھر دوبارہ سے عوام کی سب سے پسندیدہ اورسستی تفریح بن گئے۔ اس سلسلہ کوآگے بڑھانے کے لیے اچھی فلموں کے ساتھ ساتھ اچھا میوزک بھی دینا ہوگا تاکہ پاکستان میں میوزک انڈسٹری کی بحالی ہواوریہاں پرمیوزک کمپنیاں دوبارہ سے کام کرنے لگیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/10/2020 - 18:35:36

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments